مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے موقع پر جاپانی وزیر اعظم اور عوام کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ آنجہانی سابق وزیر اعظم جاپانی عوام کے لئے عظیم سیاستدان اور ایک عالمی شخصیت تھے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے مابین تاریخی تعلقات کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر رئیسی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
جناب فومیو کشیدا
محترم وزیر اعظم جاپان
جاپان کے سابق وزیر اعظم عالیجناب شنزو آبے کی ایک غیر انسانی مسلح حملے میں قتل کی خبر ہمارے لئے شدید دکھ اور صدمے کا باعث بنی۔ آنجہانی جاپانی عوام کے لئے عظیم سیاستدان اور ایک عالمی شخصیت تھے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے مابین تاریخی تعلقات کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا۔
میں آپ سے، جاپانی حکومت اور دوست عوام سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے لئے ابدی سکون اور رحمت کا آرزومند ہوں۔
سید ابراہیم رئیسی
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
آپ کا تبصرہ