28 جون، 2022، 8:14 AM

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ کا افغانستان کے زلزلہ زدہ عوام کے نام تعزیتی پیغام

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ کا افغانستان کے زلزلہ زدہ عوام کے نام تعزیتی پیغام

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے اپنے ارسال کردہ  پیغام کے ذریعے دوست اور پڑوسی ملک "افغانستان " کے عوام اور زلزلے کے متاثرین کو تسلیت پیش کی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے جنوب مشرق میں آنے والے اس ہولناک زلزلے کے سبب عوام کی ایک کثیر تعداد زخمی اور جان بحق ہوئی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے اپنے ارسال کردہ  پیغام کے ذریعے دوست اور پڑوسی ملک "افغانستان " کے عوام اور زلزلے کے متاثرین کو تسلیت پیش کی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے جنوب مشرق میں آنے والے اس ہولناک زلزلے کے سبب عوام کی ایک کثیر تعداد زخمی اور جان بحق ہوئی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
میرے ہم زبان، معزز اور ثابت قدم افغان عوام اور خاص طور پر حادثے سے متاثرہ ریاستوں کے بہن بھائیوں کے نام!

افغانستان کے جنوب مشرق میں آنے والے حالیہ ہولناک زلزلے کے باعث عوام کی ایک کثیر تعداد کے زخمی اور جان بحق ہونے پر ان کے تمام لواحقین اور دوست اور پڑوسی ملک افغانستان کے غیور عوام کی خدمت میں صمیم دل سے تسلیت عرض کرتا ہوں اور اس عظیم سانحے کا شکار ہونے والے تمام مرحومین کی مغفرت کے لیے بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبر جمیل اور اجر کثیر عطا فرمائے اور عزت و سربلندی کی راہ پر رکھتے ہوئے اپنے ملک کو مضبوط، ترقی یافتہ اور خود انحصار بنانے کی توفیق عطا فرمائے! آمین

سازمان تبلیغات اسلامی ایران اپنے دائرہ کار  کے مطابق (بلکہ اس سے بھی بڑھ کر )مسلم مہاجرین  خصوصاً ہمارے عزیز اور ہم زبان افغانیوں کے  مسائل کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہی ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں کسی قسم کی (مادی اورمعنوی) مدد سےدریغ نہیں کرے گی۔ 

محمد قمی

News Code 1911370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha