22 جون، 2022، 5:46 PM

ایران کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی

ایران کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سعید خطیب زادہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خطیب زادہ نے جاں بحق ہونے والوں کیلیے مغفرت اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشس کرنے کیلئے تیار ہیں۔

News ID 1911300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha