زلزلے سے متاثر افغان عوام کو امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، ہلال احمر ایران

ہلال احمر ایران کے سربراہ نے افغانستان میں زلزلے  کے متاثرین کی مدد کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مشرقی علاقے میں6.1  کی شدت کے زلزلے اور دسیوں افغان شہریوں کی موت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے اعلان کیا کہ ایران افغانستان شہریوں اور زلزلہ زدگان کی مدد اور امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یاد رہے افغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1000تک پہنچ گئی ہے جبکہ زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 1500 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے سربراہ کے مطابق زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کابل، غزنی، پکتیکا، خوست، ننگر ہار اور لغمان میں محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ذرائع  کے مطابق 6 اعشاریہ 1 شدت کا یہ زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر  کے فاصلے پر 51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

News Code 1911297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha