بھارت میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے خودکشی کرلی

بھارت میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ افراد نے مشترکہ طور پر خودکشی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ افراد نے مشترکہ طور پر خودکشی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ساحلی شہر ممبئی میں ایک گھر سے پانچ خواتین اور چار مردوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار نے لاشوں کی برآمدگی کو مبینہ طور پر مشترکہ خودکشی قرار دیا ہے، تاہم گھر سے کوئی ایسا نوٹ برآمد نہیں ہوا جس سے خودکشی ثابت ہوسکے۔

پولیس کے مطابق مرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے اور مذکورہ افراد نے زہریلا مواد کھاکر خودکشی کی ہے، تاہم اصل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

News Code 1911269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha