13 جون، 2022، 2:39 PM

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ 2 روز میں 4 افراد جاں بحق

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ 2 روز میں  4 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو جاں بحق کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 افراد کو جاں بحق کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ حریت رہنما یاسین ملک کو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے بعد سے کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم میں اضافہ ہوا ہے۔

صرف دو روز میں جاں بحق ہونے والے افراد  کی تعداد 4 ہوگئی جب کہ ایک ماہ کے دوران  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہو گئی ہے۔ ادھر پاکستانی حکومت نے کشمیر میں جاری بھارتی اقدام کی مذمت رکتے ہوئے عالمی برادری سےمداخلت کی درخواست کی ہے۔

News ID 1911187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha