امریکی یونیورسٹی کے اسکول میں خواتین میں جھگڑا/ ایک خاتون ہلاک

امریکی یونیورسٹی کے اسکول میں تقسیم اسناد کی تقریب کے موقع پر کارپارکنگ میں 2 خواتین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے 1 خاتون ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی یونیورسٹی کے اسکول میں تقسیم اسناد کی تقریب کے موقع پر کارپارکنگ میں 2 خواتین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے 1 خاتون ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست نیو اورلینز کی زاویئر یونیورسٹی کے ایک اسکول کے کنووکیشن سینٹر میں تقسیمِ اسناد کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی دو خواتین کے درمیان کار پارکنگ میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران گولیاں چل گئیں۔

گولی لگنے سے ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ دو مرد شدید زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔  پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے واقعے میں ہلاک اور گرفتار ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ امریکہ میں بندوق کے تیزی پھیلاؤ سے فائرنگ کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس پر بندوق کی بآسانی دستیابی کے خلاف قانون سازی کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

News Code 1911063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =