5 مئی، 2022، 6:26 PM

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حالات خراب ہوسکتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حالات خراب ہوسکتے ہیں

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ خوفناک، تشویش ناک اور گمبھیر ہوسکتا ہے، اس کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، حالات خراب ہوگئے تو عمران خان کے بس کی بات نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پھنس گئی ہے، 2 ووٹ کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا، کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم ، باپ، جی ڈی اے، سالک، چیمہ گروپ میں سے کوئی بھی علیحدہ ہوجائے تو یہ حکومت ختم ہوجائے گی، یہ غلام حکومت ہے جو لیٹی ہوئی ہے، جیسے کہا جائے گا ویسے کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس بے ہودہ طریقے سے عمران خان کو ہٹانے کا سامراجی منصوبہ بنایا گیا ، اس سے عمران خان کو زندہ کردیا گیا اور اس کی سیاسی پوزیشن بہت مضبوط ہوگئی، لوگوں نے اسے غیرت اور ملکی خودداری کا معاملہ بنادیا اور عمران خان کو غیرت مند رہنما قرار دے دیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کچھ بھی نہیں صرف ٹھینگہ ملا ہے۔

News Code 1910742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha