سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 160 افراد ہلاک

سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک سوڈان کے ریجن مغربی دارفور میں غیر عرب اقلیتی گروپ اور حکومتی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے والے عرب گروپ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں جمعہ سے اب تک 160 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تصادم کا آغاز جمعہ کو ہوا جب سوڈان کے عرب جنگجوؤں نے اقلیتی برادری " مسائلت " کے گاؤں پر حملہ کیا اور درجنوں جھوپنڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ ڈارفور میں 2003 سے اب تک مسائلت اقلیتی برادری اور عرب نواز حکومت کے درمیان تنازعات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

News Code 1910622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha