برطانوی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد برطانوی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد برطانوی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ پاکستان ختم کردیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کئے جانے کے بعد برطانوی کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا۔

برطانوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مردوں اور خواتنی ٹیموں کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Code 1908230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =