بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا/ پائلٹ ہلاک

بھارتی ایئر فورس کا " مگ 21 طیارہ " گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا " مگ 21 طیارہ " گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری طیارے کو اڑا رہے تھے کہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارہ صوبہ پنجاب کے علاقے"  موگا " میں گر کر تباہ ہو گیا ۔بھارت میں یہ حادثہ گزشتہ رات ایک بجے پیش آیا ، طیارہ بھارتی پنجاب کے شہر موگا کے علاقے ’ لانگیانا خرد ‘ میں گر کر تباہ ہوا ۔ بھارتی فضائیہ کا کہناہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ۔ بھارتی فضائیہ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

News Code 1906602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =