21 اپریل، 2021، 6:20 AM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 30 لاکھ 43 ہزار 595 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 30 لاکھ 43 ہزار 595  افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 53 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 30 لاکھ 43 ہزار 595 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 53 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 30 لاکھ 43 ہزار 595 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار 154 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار 304 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

News ID 1906188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha