پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں کا جنوبی افریقہ کے دورے پر تشویش  کا اظہار

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی لہر کے باعث پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی لہر کے باعث پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے "اے"، " بی " اور " سی " کیٹیگری میں شامل ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے،" سی" کیٹیگری میں جنوبی افریقہ، برازیل، کولمبیا، بوٹسوانا اور دیگر سمیت 12ملک شامل ہیں۔

ان ملکوں میں موجود کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برازیلین قسم کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے وہاں سے مسافروں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھی واپس نہیں آ سکیں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ سے کسی بھی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں،دوسری جانب پاکستان ٹیم 3ون ڈے اور 4ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے جنوبی افریقہ جا رہی ہے،اسکواڈ 26مارچ کو لاہور سے براہ راست جوہانسبرگ روانہ ہوگا،جنوبی افریقہ کے بعد دورہ زمبابوے بھی ہونا ہے جہاں سفری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی ویمنز ٹیم کو واپس بلالیا گیا تھا، قومی اسکواڈ کی وطن واپسی 12مئی کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے سائے میں ٹریننگ کرنے والے کرکٹرز ملکی صورتحال کے حوالے سے زیادہ گھبراہٹ کا شکار نہیں لیکن جنوبی افریقہ میں حالات پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

News Code 1905779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =