آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث گذشتہ 50 سالوں میں بدترین سیلاب کا سامنا

آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث مشرقی ساحلی پٹی کوگذشتہ 50 سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث مشرقی ساحلی پٹی کوگذشتہ 50 سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ آسٹریلیا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، سڈنی کے نشیبی علاقوں میں ہزاروں افراد کو راتوں رات انخلاء کے احکامات جاری کئے گئے۔

آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں ہونے والی بارشوں نے نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچادی ہے، کئی علاقے ڈوبنے سے اہم شاہرایں بند ہوگئی ہیں جبکہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں اندازے سے کہیں زیادہ بدترین صورتحال ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی حد آخری حد تک پہنچ گئی ہے، 13 علاقوں میں ابھی سیلاب کی وارننگ موجود ہیں۔

News Code 1905750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =