متحدہ عرب امارات کا پہلا سفیر اسرائیل پہنچ گیا

اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق تل ابیب پہنچنے پر اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی سفیر اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کرینگے۔ تین روزہ دورے کے دوران اماراتی سفیر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارت خانے کے لیے جگہ بھی دیکھیں گے۔

 اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبرکو سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کوفلسطین،  اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا ہے۔

News Code 1905486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =