شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ  فائرنگ کے تبادلے میں حولدار شہزاد رضا ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اوراس علاقے میں 2009 سے سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

News Code 1905357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =