22 جنوری، 2021، 5:52 PM

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈھاکہ میں ہونے والی مینز ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈھاکہ میں ہونے والی مینز ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق مینز ایشین چیمپنز ٹرافی 11 مارچ سے ڈھاکہ میں شیڈول تھی۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی جس میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ بھی 13 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔

ادھر جنوبی کوریا میں ہونیوالی ویمن ایشین چیمپنز ٹرافی بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویمنز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 31 مارچ سے سات اپریل تک کوریا میں طے تھے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کےمطابق اب یہ ایونٹ رواں سال نومبر یا اس کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

News ID 1904929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha