پاکستان کے علاقہ شگرمیں نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کا استقبال

پاکستان میں موسم سرما میں کے ٹو کو پہلی بار سر کرنے والی نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کا شگر میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں موسم سرما میں کے ٹو کو پہلی بار سر کرنے والی نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کا شگر میں پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج نے نیپالی ٹیم کو شگر آنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کیا۔

نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم آج ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شگر پہنچی جہاں صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور چیف سیکرٹری خرم آغا نے ٹیم کے تمام ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا اور فاتح ٹیم کے ممبران کو روایتی ٹوپیاں اورچوغہ پہنایا۔

اس موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپالی ٹیم کے سربراہ نیرمل پور جا نے کہا کہ پہاڑ اور دیگر قدرتی وسائل کو درپیش انوئرنمنٹل خطرات ہمارے مشترکہ مسائل ہیں اور اب ہمیں موسمی تبدیلی اور ماحولیات خطرات سے مل کر نمٹنا ہوگا۔ نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کل اسکردو سے اسلام آباد روانہ ہوگی جہاں وہ صدر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کرے گی۔

News Code 1904904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =