افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کل تہران کا دورہ کریں گے

افغانستان کے صدر کے قومی سلامتی کے مشیرحمد اللہ محب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی دعوت پر کل تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ افغانستان کے صدر کے قومی سلامتی کے مشیرحمد اللہ محب  ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کی دعوت پر کل تہران کا دورہ کریں گے۔ افغانستان کے صدر کے قومی سلامتی کے مشیرحمد اللہ محب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی  کے ساتھ ملاقات کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق افغانی صدر کے مشیر ترہان کے ایک روزہ دورے کے دوران افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں بات چيت اور تبادلہ خيال کریں گے۔

News Code 1904470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =