21 دسمبر، 2020، 10:36 AM

برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا انکشاف

برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا انکشاف

برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کا زیادہ تر شکار نوجوان ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کا زیادہ تر شکار نوجوان ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین ایک سال بعد تیار ہوئی اور ابھی ویکسینیشن شروع ہی ہوئی تھی کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم 501.V2 ہے جو نوجوانوں کو بھی اپنا شکار بنا رہی ہے اور کورونا وائرس کی اس نئی قسم میں 70 فیصد تک پھیلنے کی صلاحیت ہوتی ہے تاہم اس سے شرح اموات کم ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر صحت سویلنی مخیز نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیچھے کورونا وائرس کی نئی قسم 501.V2 کارفرما ہو سکتی ہے۔

ادھر برطانیہ میں بھی محققین نے جب یہ جاننے کی کوشش کی کہ کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے کیا وجہ ہے تو انکشاف ہوا کہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کی اسی طرح کی ایک نئی قسم موجود ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ اور برطانوی حکومت نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ کرسمس تقریبات کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سال نو اور کرسمس کی گھروں یا بند ماحول میں تقریبات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔

News ID 1904463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha