فرانس کو بہت جلد صدرمیکرون کے شر سے نجات مل جائےگي

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام کو بہت جلد صدر ایمانوئیل میکرون کے شر اور بوجھ سے نجات مل جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس  کے عوام کو بہت جلد صدر ایمانوئیل میکرون کے شر اور بوجھ سے نجات مل جائےگی۔

اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ فرانس ایک مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے جس میں صدر میکرون اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ فرانس جلد اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

طیب اردوغان نے مزید کہا کہ صدر میکرون اپنے بیانات اور طرز عمل سے دنیا بھر میں فرانس کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور فرانسیسی عوام یہ حقیقت جان چکی ہے اس لیے فرانسیسی صدر کا مستقبل تارک نظر آتا ہے۔

News Code 1904225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha