بھارت کا اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ

بھارت نے اپنے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے اور مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے اپنے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے اور مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لداخ میں چین کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے ایک بار پھر دہائی قبل خریدے گئے اسرائیلی ڈرون طیاروں کو فضا سے زمین اور ٹینک شکن میزائلوں سمیت  مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بحریہ کے جہازوں پر بھی جدید توپ خانہ نصب کرنے کے لیے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈرونز کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے  اس منصوبے پر 35 ارب بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ اس سلسلے میں ٹھیکوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سکیورٹی کی منظوری کے لیے انہیں کابینہ کمیٹی بھیجا جائے گا۔

News Code 1902246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =