غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پراسرائیلی جنگی طیاروں کی  وحشیانہ بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں نے غزہ میں تازہ بمباری کرکے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے  لڑاکا طیاروں ،ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے ذریعے رات گئے غزہ پٹی پر بمباری کی جس میں حماس کے زیر زمین مراکز اور پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔  اسرائیلی حکام نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی روکنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ سے سامان کی نقل و حمل پر بھی پابندی لگا چکا ہے ۔ ادھر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

News Code 1902242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =