نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی نوٹس چسپاں

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں جاتی امرا کی رہائش گاہ کے باہر احتساب عدالت روالپنڈی کا نوٹس لگادیا گیا ہے۔

نوٹس میں نواز شریف کو توشہ خانہ کیس میں17 جولائی کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا جعلی اکاؤنٹس کیسز کے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی۔

جس کے بعد نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار عوامی مقامات پر چسپاں کیا تھا۔

عدالتی اشتہار کے مطابق نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، عدالت نے نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے آخری موقع دیا ہے۔

News Code 1901565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =