کورونا وائرس سے روس میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی

کورونا وائرس سے روس میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 111 ہو گئی جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 680 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے روس میں ہلاکتوں کی تعداد  8 ہزار 111 ہو گئی  جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 680 ہو چکی ہے۔ ادھر جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 961 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 91 ہزار 216 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 927 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 493 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 633 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 93 ہو گئے۔

News Code 1901064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =