امریکی صدر کا ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلیے ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فوکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلیے ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے روزگار کے لیے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے ویزا پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صدر ٹرمپ  کا کہناکہا کہ ویزا پالیسی سے چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے، یہ اب تک کی سب سے سخت ویزا پالیسی ہوگی۔ موجودہ معاشی صورت حال میں دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔

News Code 1901060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =