شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔

شاہد خآن آفریدی کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس  کا ٹیسٹ کرایا اوربد قسمتی سے وہ مثبت آیا ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیسزمیں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی ہے۔

News Code 1900873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =