کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں

امریکی صدر کے مشیر اور وبائی امراض سے بچاؤ کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر اور وبائی امراض سے بچاؤ کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ عام دنوں میں دنیا بھر سے لاکھوں لوگ روز امریکہ میں داخل ہوتے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ اس لیے اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے پاک ہوجائے گا۔

امریکی صدر کے مشیر نے مزید کہا کہ دیگر انفیکشنز کی طرح گرمیوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی کمی آسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جون اور جولائی میں امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں ڈرامائی کمی آجائے، تب بھی حفاظتی انتظامات برقرار رکھنا ہوں گے۔

News Code 1900143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =