مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 42 ہزار 355 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 92 ہزار 893 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 47 ہزار 19 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 342 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 2 ہزار 443 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ