امریکہ کی 3 بڑی ریاستوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن

امریکہ کی 3 بڑی ریاستوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی 3 بڑی ریاستوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بعد نیویارک اور ایلینوائے کی انتظامیہ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ وہ رواں ہفتے کے اختتام سے اپنے شہریوں کو ان کے گھروں تک محدود کردیں گے، ان تینوں ریاستوں کی مجموعی آبادی 7 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ہسپتالوں پر بھی مریضوں کا دباؤ ہے اور حکام ایسی صورتحال کو روکنے یا کم سے کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو چین اور یورپ میں پیش آئی۔ کورونا وبا کا یہ پھیلاؤ رواں برس کے آغاز میں چین کے شہر ووہان میں میڈیکل سروسز کو بری طرح متاثر کرچکا ہے اور اب اٹلی اور اسپین میں اپنی حدوں کو چھورہا ہے جبکہ برطانیہ میں 65 ہزار ریٹائرڈ نرسز اور ڈاکٹروں کو دوبارہ کام پر طلب کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 11 ہزار تک جا پہنچی ہے تاہم 90 ہزار کے قریب مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

News Code 1898789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =