یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کے ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا

یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان میں سعودی عرب کے چھٹے جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان میں سعودی عرب کے چھٹے جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صرف دسمبر کے مہینے میں سعودی عرب کے 6 جاسوس طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی دفاعی سسٹم نے جیزان کے علاقہ جبل الام بی سی میں سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا ہے۔  یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ دسمبر کے مہینے سعودی عرب کا یہ چھٹا جاسوس طیارہ ہے جسے سرنگوں کیا گیا ہے۔

News Code 1896167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =