مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں بگرام میں امریکی ایئربیس کے قریب حملے کے بعد امریکہ نے طالبان سے جاری مذاکرات روک دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بگرام ایئربیس کے قریب حملے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے سوشل میڈیا پر لکھاکہ انہوں نے طالبان رہنماؤں سے حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ادھر طالبان ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملا برادر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کے متعدد ارکان نے زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا ماحول اچھا اور مثبت تھا، فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ کچھ دن کے وقفوں اور مشاورت کے بعد اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔
افغانستان میں بگرام میں امریکی ایئربیس کے قریب حملے کے بعد امریکہ نے طالبان سے جاری مذاکرات روک دیئے ہیں۔
News ID 1896155
آپ کا تبصرہ