مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرنی چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا، سیاست دانوں کی بیماری کو ان پر دباؤ ڈالنے اور سیاسی مقاصد کے حصول کا حربہ بنانا شرم ناک عمل ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرے، تمام سیاسی قیدیوں کو طبی، عدالتی و قانونی سہولیات مہیا کی جائیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرنی چاہیے۔
News ID 1895378
آپ کا تبصرہ