پنجاب میں  بچوں سے زیادتی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

پاکسبتان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکسبتان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پنجاب میں پولیس کی جانب سےبچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ فیصل آباد میں کم عمر لڑکوں کو نشے کا عادی بنا کر زیادتی کرنے اور ان کی فحش ویڈیو بنانے والا 5 رکنی گروہ گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے موبائلز سے کم عمر لڑکوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ اس گروہ میں شامل 2 خواتین کی تلاش جاری ہے۔ گوجرانوالہ کے گاؤں دلاور چیمہ میں بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کیویڈیو بنانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم بچوں کو ویڈیو گیمز کھیلنے کے بہانے بلاتا اور انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے 11 بچوں کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ابھی تک صرف 2 بچوں کے والدین قانونی کارروائی کے لیے سامنے آنے کو تیار ہوئے ہیں۔ گجرات پولیس نے بھی ایک کارروائی میں لڑکے سے زیادتی کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا۔

News Code 1895371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =