کشمیر میں بھارتی حکومت  کا لاک ڈاؤن 40 ویں روز بھی جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت اور فورسز کا لاک ڈاؤن 40 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت اور فورسز کا لاک ڈاؤن 40 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث مسلسل چالیسویں روز بھی کشمیر میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ حریت اور سیاسی رہنما سمیت اب تک 11 ہزار سے زائد کشمیری گرفتار ہیں۔دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہے۔ وادی میں بھارتی فورسز کے اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں۔

انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن بھی معطل ہے جس کے باعث کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

News Code 1893733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =