پاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں راولا کوٹ کے علاقے پوٹھی چھپریاں میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، جس کے نتیجے میں ان مکانات میں موجود 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر راولا کوٹ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسیکیو 1122 اور مقامی آبادی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہے، شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے،بارش کے باعث مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود مکانات کے ملبے سے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

News Code 1892998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =