پاکستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 سیاح ہلاک/ ہزاروں سیاح پھنس گئے

پاکستان کے علاقہ ناران اور شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 سیاح ہلاک ہوگئے اور شاہراہ کاغان کئی مقامات سے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ناران اور شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 سیاح ہلاک  ہوگئے اور شاہراہ کاغان کئی مقامات سے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔ناران کے سیاحتی مقامات جل کھڈ اور بوڑاوئی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 سیاح اور 2 چرواہے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے دونوں سیاحوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں جن کی شناخت شمیم اختر زوجہ ثقلین اور عابد جواد ولد بگاہ شاہ کے نام سے ہوئی جو لیہ کے رہائشی تھے۔ ان کی گاڑی پر مٹی کا تودہ آگرا جس کے ملبے تلے وہ دب کر رہ گئے۔ ان کے علاوہ دو چرواہے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

شاہراہ کاغان کی گزشتہ 16 گھنٹوں سے بندش کے باعث ہزاروں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، انہیں رات کھلے آسمان تلے بسر کرنی پڑی اور غذا کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

News Code 1892456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =