پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش میں 2 چینی شہری گرفتار

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو چینی باشندوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر پاکستانی لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں دو چینی باشندوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے از خود صدر پولیس اسٹیشن میں چینی باشندوں شوموا اور حوص کے خلاف بیان حلفی جمع کرایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ چینی باشندہ ’حوص‘ اکثر شادی کے لیے ورغلاتا تھا۔ لڑکی نے بتایا کہ حوص نے مجھے چکری روڈ بلایا اور میں اپنے دو دوستوں کاشف اور شارک وسیم کے ہمراہ مطلوبہ جگہ پر پہنچی۔  صدر تھانے میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق دونوں چینی باشندے کار پر آئے اور متاثرہ لڑکی  کو بے ہودہ گالیاں دیں اور مارنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ہمراہ کاشف اور شارک نے متاثرہ لڑکی کو دونوں چینی باشندوں سے بچایا اور اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر چینی باشندوں کے خلاف دست درازی اور ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد دونوں چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست چینی باشندوں کو بروز پیر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

News Code 1892336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =