مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 5 علیحدگی پسندوں کو ماردیا۔ بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے کیلام میں علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 5 علیحدگی پسندوں کو ماردیا جب کہ ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی فورسز نے احتجاج کو روکنے کے لیے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آپریشن بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس اور اسپیشل گروپ کی جانب سے کیا گیا جب کہ علاقے میں ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 5 علیحدگی پسندوں کو ماردیا۔
News ID 1888015
آپ کا تبصرہ