بریگزٹ معاہدہ، برطانوی پارلیمنٹ میں آج ووٹنگ ہوگی

برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کے حوالے سے ووٹنگ آج ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانویی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کے حوالے سے ووٹنگ آج ہوگی۔

برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے (بریگزٹ) پر ووٹنگ آج ہوگی جس میں اراکین برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے معاہدے کی منظوری یا مسترد ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے اپنے ہی رکن معاہدے کے خلاف ہیں جس کے باعث برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ووٹنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بریگزٹ بل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا (ہاؤس آف لارڈز) میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ’’بریگزٹ‘‘ پر رائے شماری موخر کردی تھی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 23 جون 2016 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 51 فیصد عوام نے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

News Code 1887308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =