امریکہ میں شدید برف باری کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

امریکہ کے مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، خراب موسم کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  کے مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، خراب موسم کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  امریکی ایئر پورٹس پر جمعہ کے روز 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 5ہزار7سو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جمعرات کو بھی 800پروازیں منسوخ اور ساڑھے 6ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ لوزیانا میں آسمانی بجلی کی وجہ سے درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی، کنساس اور شمالی ڈکوٹا میں سڑکوں پر برف کی وجہ سے گاڑیاں سلپ ہونے کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے۔لوزیانا، کنساس، شمالی و جنوبی ڈکوٹا، منی سوٹا اور آئیووا میں شدید برف باری جاری ہے۔ برف باری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

News Code 1886851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =