افغان فورسز میں ملک کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے

افغانستان کے صدراشرف غنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان فورسز میں ملک کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدراشرف غنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان فورسز میں ملک کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے۔ افغانستان سے نصف امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان پر افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء سکیورٹی صورت حال پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوجی اہلکار زیادہ تر تربیتی اور مشاورتی مشن کا حصہ تھے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ افغان فورسز میں ملک کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی آدھی فوج نکالنے کا اعلان کیا ہے، یہ تعداد 7000 امریکی فوجیوں پر مشتمل ہے۔ امریکہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فوج کی تعداد میں 7ہزار اہلکاروں کی کمی کی جائے گی، یہ فیصلہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔

News Code 1886639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =