امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان کی مدد بند کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل دوسرے روز بھی پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل دوسرے روز بھی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پرالزام عائد کیا کہ ہم ان ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے دو ٹویٹس کیے ہیں، پہلے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یقیناً ہمیں اس سے بہت پہلے اسامہ بن لادن کو پکڑلینا چاہیے تھا، میں نے 11 ستمبر کے واقعے کے بعد ہی اپنی کتاب میں اس جانب اشارہ کردیا تھا اور صدر بِل کلنٹن نے اسے نظرانداز کیا تھا ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے لیکن اس نے ہمیں نہیں بتایا کہ وہ وہاں رہائش پذیر ہے۔ اسی سے وابستہ دوسری ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ  اب ہم پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے، کیونکہ انہوں نے ہماری رقم لی اور کیا کچھ نہیں  دیا اس کی بڑی مثال اسامہ بن لادن اور افغانستان ہیں۔ ادھر پاکستان کے وزير اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے لئے بڑی قربانیا پیش کیں لیکن امریکہ نے پاکستان کی تمام قربانیوں کو نظر انداز کردیا ہے اور اب ہم  امریکہ کے مفاد میں نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں کام کریں گے۔

News Code 1885771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =