مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ ایرانی سپاہ نے میزائل حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر متعدد میزائل داغے ہیں ۔ ایرانی میزائل حملوں میں کئی درجن دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جن میں دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ایرانی سپاہ نے شام میں فرات کے مشرق میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر متعدد میزائلوں سے حملہ کرکے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ۔واضح رہے کہ وہابی دہشت گردوں نے اہواز میں ایک ہفتہ قبل ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد عام شہری شہید ہوگئے تھے جس میں 4 سالہ بچہ طہ ھا بھی شامل تھا ۔ ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جسے آج عملی جامہ پہنا دیا گيا ہے۔
ایرانی سپاہ کا اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔
News ID 1884409
آپ کا تبصرہ