مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی مدد کرنے کے الزام پر امریکہ نے روس اور چین کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکہ نے چین میں قائم ایک ٹیک فرم، اس کے شمالی کوریائی سربراہ اور ایک روسی سبسڈری پر تازہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے شمالی کوریا پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کیمونسٹ ملک میں غیرقانونی فنڈنگ پہنچائی ہے۔ روس کی کمپنی وولیسز سلور اسٹار اور چین میں قائم کمپنی ینبین سلور اسٹار نیٹ ورک ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ نے شمالی کوریا کی کمپنی سونگ ہوا جونگ پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔
آپ کا تبصرہ