صدرروحانی کی ایشیائی کھیلوں ميں کثیر تعداد میں میڈل حاصل کرنے پر ایرانی کھلاڑيوں کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایرا ن کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں ایرانی کھلاڑيوں کی شاندار کارکردگی اور کثیر تعداد میں میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایرا ن کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا میں 2018 میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں ایرانی کھلاڑيوں کی شاندار کارکردگی اور کثیر تعداد میں میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم، کھیل سے وابستہ اہلکاروں، کھلاڑيوں اور خواتین کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی کھلاڑيوں نے ایشیائی کھیلوں ميں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کافی مقدار میں میڈل حاصل کئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے والیبال، باسکٹبال، کبڈی، واٹر پولو اور دیگر شعبوں ميں ایرانی کھلاڑیوں کی درخشاں مہارت اور کارکردگي پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایشیائی کھیلوں ميں شرکت کرنے والے ایرانی قافلہ نے مجموعی طور پر 62 میڈل حاصل کئے جن میں 20 سونے کے ، 20 چاندی کے اور 22 کانسہ کے میڈل شامل ہیں۔ ایران نے ایشیائي کھیلوں میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

News Code 1883613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =