کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے2 پائلٹس ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان ایئر فورس کے 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان ایئر فورس کے 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حکام نے پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پی ڈی 15 کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب دونوں پائلٹس کام پر جارہے تھے۔ افغان  وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمنیش کا کہنا تھا کہ  2 افراد کو مسلح افراد کی جانب سے اس علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ رہائش پذیر تھے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پائلٹس کے قتل کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1883471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =