مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی تاہم امریکہ نے پریس ریلیز میں جو بتایا وہ حقیقت کے منافی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ایوان کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں دلچسپی ہے، خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی حاصل کروں گا، ہمیں پارٹی سے بالاتر ہو کر خارجہ پالیسی کو دیکھنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر جو رابطہ ہوا وہ اچھی اور تعمیری گفتگو تھی، اخبارات میں بھی تذکرہ ہوا تاہم امریکی پریس ریلیز میں جو بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی تاہم امریکہ نے پریس ریلیز میں جو بتایا وہ حقیقت کے منافی ہے۔
News ID 1883454
آپ کا تبصرہ