30 جولائی، 2018، 12:09 PM

کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے حملوں میں 7 اہلکار زخمی

کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے حملوں میں 7 اہلکار زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک پارٹی پرگرینیڈ سے حملہ کیا جس میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں  علیحدگی پسندوں نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک پارٹی پرگرینیڈ سے حملہ کیا جس میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  علیحدگی پسندوں نے اونتی پورہ کے نزدیک جوبیارہ چوک میں سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کیا جس میں 4 زخمی اہلکاروں کو علاج کیلیے نزدیک کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 3 شدید زخمی اہلکاروں کو سری نگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلیے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

News ID 1882652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha