فرانس نے کروشیا کو 2کے مقابلے میں4گول سے شکست دے کر عالمی کپ جیت لیا

روس میں فیفا عالمی کپ 2018کے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو 2کے مقابلے میں4گول سے شکست دے کر عالمی فٹبال کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں فیفا عالمی کپ 2018کے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو 2کے مقابلے میں4گول سے شکست دے کر عالمی فٹبال کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔فرانس اس جیت کےساتھ ہی دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیاہے اس سے قبل فرانس نے 1998 میں پہلی بارفٹبال کا عالمی کپ اپنی ہی سرزمین پرجیت لیاتھا۔روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2018 ایونٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس نے 20 سال کے بعد ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا جبکہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم کو شکست ہوئی تاہم گراؤنڈ میں شائقین کی جانب سے کروشیا کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔

News Code 1882256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =